[ad_1]

راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

راجن پور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ تین دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہشتگرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *