[ad_1]

اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے، کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا فیض حمید کھڈے لائن لگ گیا، کیا عمران خان بھی کھڈے لائن لگ گئے ہیں؟ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ  اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا مذاکرات پارلیمنٹ میں ہوں گے، کیا عمران خان سے بات چیت ہو سکتی ہے؟

جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ آج حامد میر کے شو میں انٹرویو دے رہا ہوں اس کیلئے سوال چھپا کر رکھے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ ہم فیلڈ رپورٹرز کے ساتھ چٹ چیٹ ہو جائے تو اچھی بات ہے، جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ ہمیں تو لفٹ ہی نہیں کرواتے ہو۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *