[ad_1]
اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر پر نکلنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
عثمان ارشد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
عثمان نےحج کے لیے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عثمان نے اپنے سفر سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کیں۔
عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے۔ پیدل سفر کے دوران ان کو ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔
[ad_2]