[ad_1]
لاہور زمان پارک میں رات گئے عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں نااہل ہونے والے وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔
[ad_2]