[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *