[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں 4096 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بکتربند گاڑیاں، موٹر سائیکل اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود ہو گا جبکہ 15 ایس ایس پیز، 51 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔

حکام نے کہا ہے کہ 8 پولیس کی بکتربند گاڑیاں اور 54 موبائلیں بھی سیکیورٹی کے لیے موجود رہیں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے ایس ایس یو اور آر آر ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *