[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جج اس پارلیمنٹ میں جارہے ہیں جو سپریم کورٹ کے اختیارات پر قدغن لگانا چاہ رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں سپریم کورٹ پر حملہ ہورہا ہے اختیارات سلب کیے جارہے ہیں، جج صاحب اکیلے پارلیمنٹ تشریف لے گئے ان کو نہیں جانا چاہیے تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جج کو بلاکر شرمندہ کیا گیا، ان کو خیال کرنا چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل اور سینیٹر علی ظفر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پارلیمنٹ جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ حالات نارمل نہیں، ایسے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پارلیمنٹ میں جانا یہ تاثر دے سکتا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری خزانہ ایماندار افسر ہیں، انہوں نے خود کو حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے دور رکھا اور رخصت پر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی میٹنگ میں شرکت کرنے امریکا گئے ہیں، دورہ امریکا 16 اپریل کو ختم ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *