[ad_1]

دبئی سے فیصل آباد پہنچے مسافر کو لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کیسے واپس ملی؟

دبئی سے فیصل آباد پہنچے مسافر کی لاکھوں روپے مالیت کی گمشدہ غیر ملکی کرنسی فیصل آباد ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ویجیلنس اسٹاف نے فرض شناسی سے واپس لوٹا دی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ کے ویجلنس اسٹاف کو ڈراپ لین سے ٹرالی میں پڑا ایک لاوارث بیگ ملا جسے اسٹاف نے تحویل میں لے کر ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

پرس میں سعودی ریال اور پاکستانی روپے پائے گئے، مجموعی طور پر اس کرنسی کی مالیت لگ بھگ ساڑھے 5 لاکھ روپے بنی۔

بیگ میں پاسپورٹ سمیت دیگر اہم دستاویز بھی موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ سرگودھا کے رہائشی مسافر سے اس کے ہوائی ٹکٹ میں موجود معلومات اور موبائل فون نمبر کے ذریعے اس سے رابط کیا گیا اور اسے اس کا بیگ محفوظ ہونے کی اطلاع دی گئی۔

بعد ازاں مسافر ایئر پورٹ پہنچا تو بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا۔

مسافر نے سی اے اے اور اے ایس ایف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافر نے کرنسی اور دستاویزات اس تک پہنچانے کی کوششوں کے لیے بالخصوص سی اے اے ویجیلنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *