[ad_1]

زاہد خان، فائل فوٹو
زاہد خان، فائل فوٹو 

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ اب چیف جسٹس کے فیصلوں کو یک طرفہ سمجھا جائے گا اس لیے وہ مستعفی ہو کر گھر جائیں، انہیں ہر صورت مستعفی ہوجانا چاہیے۔

زاہد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کو عدالت عظمٰی کو سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے، وہ تمام جماعتوں کے تحفظات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کے لیے بضد ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں ایک ہی وقت انتخابات چاہتی ہے، ہم نے جانیں قربان کیں، ہمارے رہنماؤں نے شہادتیں دیں لیکن انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹے۔

زاہد خان نے کہا کہ ہم آج بھی انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے لیکن امن وامان کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت انتخابات ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ون یونٹ کی باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، وہ پرویز مشرف کے ترجمان رہے، صدارتی نظام کی کوششیں کرتے رہے اور آج وہی فواد چوہدری ہمیں ون یونٹ کا طعنہ دے رہے ہیں۔

ترجمان اے این پی نے مزید کہا کہ ہم ون یونٹ کے کل بھی خلاف تھے اور  آج بھی خلاف ہیں لیکن پنجاب کے لیے ہم سب کو آگ میں نہ دھکیلا جائے۔

زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس پر سپریم کورٹ کے ججز نے ہی عدم اعتماد کر دیا ہے تو اب وہ جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عوام کو اعتماد نہیں ہو گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *