[ad_1]
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے مدینہ کی پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کے مسافروں کی کل شام سے بورڈنگ تو ہو گئی لیکن انہیں پرواز نہ مل سکی۔
پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے لاہور ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر پر پی آئی اے کا اسٹاف بھی موجود نہیں، کہا جا رہا ہے کہ 10 یا 11 بجے کے بعد پرواز روانہ ہو گی۔
مسافروں نے کہا کہ کئی مسافروں کے عمرہ پرمٹ کی میعاد بھی آج ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 747 کو ہفتے کی رات 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز کی روانگی کا وقت پہلے رات 10 بجے اور رات 11 بجے کیا گیا، اب بتایا گیا کہ طیارہ خراب ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ مسافر ہفتے کی شام 4 بجے سے لاہور ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔
پی آئی اے حکام نے بیرونِ شہر کے بعض مسافروں کو ہوٹل بھیجنے کا کہا ہے، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
[ad_2]