[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر نشے میں دھت گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا ملزم زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی میں 4 ملزمان سوار تھے، ایک ملزم کے ہاتھ میں رائفل تھی، ملزمان نشے کی حالت میں تھے، گاڑی کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایک بیان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم نے بتایا کہ ملزمان آرڈر لینے کے لیے آئے تھے، سب ملازم سحری کر رہے تھے کاؤنٹر پر کوئی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ غصے میں آ کر اس شخص نے فائرنگ کر دی، میں باہر دیکھنے آیا تو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *