[ad_1]

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور دیگر رہنما شامل تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے قبل امین الحق نے کہا کہ ملاقات میں مردم شماری اور ڈی لیمٹیشن پر گفتگو کریں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا مسئلہ مردم شماری اور حلقہ بندی کا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے صحافی نے سوال کیا کہ آج فاروق ستار بھی آئے، کیا مشاورت ہوگی وزیراعظم سے؟

اس پر امین الحق نے کہا کہ جاوید حنیف بھائی بھی ساتھ ہیں مردم شماری پر وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں میں چار پانچ ماہ لگیں گے۔

امین الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اکتوبر اور نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے، پارلیمنٹ کی 5 سالہ مدت پوری ہو پھر انتخابات ہونے چاہییں۔

فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری صحیح ہونی چاہیے، وہ ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہو جائے گا، صحیح مردم شماری ہوگی تو درست نمائندے سامنے آئیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *