[ad_1]
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے چیکنگ کے دوران اس کے بیگ میں منشیات کی نشاندہی کی۔
مسافر نے منشیات بیگ کے پیندے میں کمالِ مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1 کلو 850 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]