[ad_1]
کراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 افراد کی موت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کر لیں۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم، کیمیکل ایگزامینیشن اور وائرو لوجی کی مدد سے نکالا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی فیکٹریوں سے نکلنے والی گیس سے لوگ متاثر ہوئے، گیس کے اخراج سے لوگوں کو شدید الرجی ہوئی، جس سے پھیپھڑے اور تولیدی نظام متاثر ہوا۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں علی محمد گوٹھ کیماڑی میں 18 افراد کی موت واقع ہوئی تھی، محکمۂ صحت نے پہلے اموات کی وجہ صرف خسرہ بتائی تھی۔
رپورٹ میں میڈیکل بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر 2 سے 4 سال کے بچے تھے۔
[ad_2]