[ad_1]
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ سمیت 8 مقدمات میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے اور ہر پیشی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
[ad_2]