[ad_1]
شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ہرنائی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔
[ad_2]