[ad_1]

اپنی بیٹی کو چھپانے والا نا اہل ہو گا: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کو کاغذات میں چھپانے اور نہ اپنانے والا نا اہل ہو گا۔

یہ بات وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والی دہشت گرد جماعت کی رجسٹریشن منسوخ ہونی چاہیے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھڑی چور اور فارن ایجنٹ نا اہل ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد نے فل کورٹ نہ بنائے جانے کی صورت میں سپریم کورٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار  کیا ہے

 اٹارنی جنرل آج عدالت میں پیش ہو کر بائیکاٹ کے حکومتی فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر یں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کی بات نہ مانی تو سپریم کورٹ آج ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *