[ad_1]

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے، فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکو جس 3 منزلہ بلڈنگ میں داخل ہوئے، اس میں دبئی پلٹ فیملی رہائش پذیر ہے جو مکمل طور پر محفوظ رہی۔

دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے 50 ہزار روپے انعام اور سی سی ون سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ سے ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب نیو گولیمار فردوس کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ادھر اورنگی ٹاؤن رحیم شاہ کالونی میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *