[ad_1]
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 125 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جبکہ 212 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید ہونیوالوں میں ڈی ایس پی رینک کے 2 افسر بھی شامل ہیں۔
خیبرپختون خوا پولیس رکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر 25 حملے کیے۔
دہشت گردوں کے حملوں میں تین ماہ کے دوران 125 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
دستاویز کے مطابق جنوری میں 116، فروری میں 2 جبکہ گزشتہ ماہ 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
رواں سال دہشت گردی واقعات میں 212 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید ہونیوالوں میں ڈی ایس پی رینک کے 2 افسر بھی شامل ہیں۔
[ad_2]