[ad_1]
پنجاب میں پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے جبکہ 1 اور واقعے میں نواسے نے اپنی نانی کی جان لے لی۔
بورےوالا: فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 3 زخمی
بورےوالا میں 1 گھر کی بیٹھک میں بیٹھے 4 افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بورے والا کے علاقے عظیم آباد میں پیش آیا، جہاں چاروں نوجوان شہباز نامی نوجوان کے گھر کی بیٹھک میں ہوئے تھے کہ اچانک کھڑکی سے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے چاروں نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں عمر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
منڈی بہاءالدین: فائرنگ سے شوہر قتل، بیوی زخمی
ادھر منڈی بہاءالدین میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاءالدین کے علاقے ملکوال میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ظفر اقبال اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں تھا کہ 3 نامعلوم مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
خاتون کو طبی امداد کے لیے عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول ظفر اقبال 12 مارچ کو مسقط سے واپس گھر عیدالفطر اہلِ خانہ کے ساتھ منانے آیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد شیر محمد کی درخواست پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بہاول پور: نواسے کے ہاتھوں نانی قتل
دوسری جانب بہاول پور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سی میں نواسے نے نانی کو قتل کر دیا۔
بہاول پور پولیس کے مطابق 65 سال کی خاتون کو ملزم نے چھری کے وار سے قتل کیا۔
[ad_2]