[ad_1]
صوبۂ بلوچستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متاثرہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ژوب تا ڈی آئی خان روڈ پر دانہ سر اور مانیخوا کے درمیان بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گیا۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کھولنے میں مصروف ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی کلومیٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر بعد کوئیک رسپانس دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کردی گئی ہیں اور اسلام آباد، پشاور، سوات سے مسافر ٹرانسپورٹ کو خیبر پختون خوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک کے پی اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
[ad_2]