[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *