[ad_1]

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے 20 لاکھ روپے مالیت کے 20 دن سے گمشدہ زیورات ایئر پورٹ پولیس نے 2 دن میں  ڈھونڈ لیے اور مالک کے حوالے کر دیے۔

ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر محمد اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی کے راستے پرواز ای کے 602 سے 10 مارچ کو کراچی پہنچے تھے، لیگیج بیلٹ سے سامان لینے کے دوران پورٹر نے ان کا زیورات سے بھرا بیگ غلطی سے کسی دوسرے مسافر کے سامان کی ٹرالی میں رکھ دیا۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے کہا کہ کچھ دیر بعد بیگ غائب ہونے کا احساس ہونے پر مسافر نے سامان کی تلاش شروع کی تو اسے زیورات والا بیگ نہیں ملا، ایئر لائن کوارٹر، سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے بھی مدد لی گئی مگر بیگ لے جانے والے مسافر کا پتہ نہ چل سکا۔

مسافر محمد اسلم  اور ایس ایچ او کلیم موسیٰ
مسافر محمد اسلم  اور ایس ایچ او کلیم موسیٰ

کلیم موسیٰ کے مطابق مسافر محمد اسلم نے 28 مارچ کو ایئر پورٹ تھانے میں سامان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

پولیس کے مطابق ٹیکنیکل طریقے سے تلاش کے بعد ایئر پورٹ پولیس نے ناصرف بیگ لے جانے والے مسافر کو تلاش کر لیا بلکہ محمد اسلم کو تھانے بلوا کر تمام سامان بھی دے دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *