[ad_1]

ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید—فائل فوٹو
ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے ظلِ شاہ کی ٹریفک حادثے میں موت کے حقائق چھپانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی جبکہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید حاضری لگوا کر روانہ ہو گئے۔

دورانِ سماعت سیشن کورٹ نے عدالتی اہلکار سے سوال کیا کہ کیا مقدمے کا ریکارڈ آیا ہے؟

عدالتی اہلکار نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق اسی نوعیت کے مقدمے میں ریکارڈ دوسری عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی ہلاکت کے مقدمے میں بلا جواز نامزد کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، شاملِ تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے، کیس کےحتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔

لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں ظلِ شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید، عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *