[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔
حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دا ئر ہوا تھا۔
حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون کو کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا، یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، پاکستان بار کونسل سمیت وکلاء تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ریفرنس سے متعلق پاکستان بار سمیت وکلاء تنظیموں کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔
کمزور، بے بنیاد اور سیاسی وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا۔
[ad_2]