[ad_1]
ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تلہ گنگ کے شہری نے اپنی درخواست میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات عام انتخابات تک ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
مذکورہ شہری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے ذریعے ہی عوام اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 2 صوبوں میں پہلے اور قومی اسمبلی کے بعد میں انتخابات سے زیادہ اخراجات آئیں گے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگراں حکومتوں کو ایک مرتبہ کے لیے عام انتخابات تک توسیع دے دی جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پہلے انتخابات ہونے سے ملک بھر کے عام انتخابات میں نگراں حکومتوں کا نظام بھی متاثر ہو گا۔
درخواست میں وفاق، صدر، الیکشن کمیشن اور دونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
[ad_2]