[ad_1]

فرخ حبیب—فائل فوٹو
فرخ حبیب—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حاضری سے معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی ہے، ملزمان شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے زبیر نیازی اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ 3 دیگر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کر دی ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *