[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پولیس فوکل پرسن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

سرکاری وکیل نے دلائل عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو سابق وزیرِ اعظم کی حیثیت سے پولیس سیکیورٹی مل چکی ہے۔

عدالت نے عمران خان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے تو دوبارہ عدالت آجائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *