[ad_1]
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ پہلے کی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلاتفریق تمام کارروائی قانونی طریقے بروئےکار لائے گی۔
[ad_2]