الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان۔۔۔فائل فوٹو

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ری پولنگ کا سلسلہ پُرامن طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز میں تعینات ہے، خیرپور ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی سے متعلق ڈی آر او سے رابطہ کیا، ڈی آر او خیر پور نے واقعے کی تردید کی ہے۔

الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ ڈی آر او خیر پور کے مطابق تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے 15 اضلاع میں مختلف وجوہات کی وجہ سے روکی گئی پولنگ آج جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے۔

ضلع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، حیدر آباد، جامشورو اور بدین میں مختلف کونسلز کی کیٹیگریز چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *