[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے تھانا مزنگ کی پولیس پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو تحویل میں لینے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئی۔

وزارت داخلہ پنجاب نےحکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ حسان نیازی پر تھانا ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے پہلے حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرک جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ضمانت منظور کی تھی۔

کوئٹہ میں گذشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *