[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر قسم کی رکاوٹ کے باوجود عوام اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان آئے، آج میں بتاؤں گا کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔
مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ جو آج طاقت میں ہیں ان کو ایک پیغام جانا چاہیے لوگوں کا جنون کنٹینرز نہیں روک سکتے، جلسہ فیل کرنے کے لیے خوف ہراس پھیلایا گیا۔
جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگوں کو ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا ہے، باہر کے لوگوں کو امر بالمعروف پر چلتے دیکھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک قوم میں اصل آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی سے ہمیں جو آزادی ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔ ہماری بدقسمتی یہ ہےکہ ڈیموکریٹس نے بھی قانون کو نہیں چلنے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ جب قانون کی حکمرانی نہیں آئی تو یہاں جنگل کا قانون رہا ہے، جس ملک میں طاقتور کمزور پر ظلم کرسکے ان کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں۔
مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہا ہوں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔
واضح رہے کہ مینار پاکستان پر جلسے سے عمران خان کا خطاب جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں پنڈال سجایا ہے جبکہ کارکن جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔
[ad_2]