فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی کےلیے پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرواز پی کے 860 سعودی وقت کے مطابق شام 5:40 پر جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول تھی۔ روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پرواز کو جدہ سے لاہور کردیا گیا۔

پی آئی اے کے اس عجیب و غریب اقدام پر عمرہ زائرین حیران رہ گئے۔

ایئربس 320 کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زائد ہے۔

مسافروں کے مطابق جدہ سے کراچی کے مسافروں کو دو آپشن دیے جارہے ہیں جن میں سے پہلا لاہور کی پرواز پر ایڈجسٹ ہونے کا ہے، جہاں سے مسافروں کو اتوار کی صبح دوسری ڈومیسٹک پرواز سے کراچی پہنچانے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

پی آئی اے عملے کی جانب سے دوسرا آپشن اتوار کی رات 12 بجے تک انتظار کرنے کا دیا جارہا ہے، اس آپشن میں جدہ سے براہ راست کراچی روانہ ہونے والی پرواز کا انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے۔

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملتان اور کوئٹہ کے مسافروں کو بھی کم و بیش اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافر قومی ایئرلائن کو دیگر ایئرلائنز پر ترجیح دیتے ہیں، تاہم ایسے میں پی آئی اے کا یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *