[ad_1]

یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا، ناصر شاہ
یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا نہیں تو یہ کسی خاتون کا حق تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس ایجاد پر عارف علوی صاحب کو عمران خان کو کوئی تمغہ دینا چاہیے تھا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ عمران جدید انقلابی لیڈر ہے جو بلٹ پروف گاڑی میں آتا ہے، بلٹ پروف برقع پہنتا ہے اور بنکر میں سوتا ہے لیکن مسائل غریبوں کے حل کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں پہلے بھی کافی مسخرے گزرے ہیں، عمران کی شکل میں ایک اور صحیح۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *