[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف اضلاع  اورخیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں رات گئے سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

سرگودھا میں سحری کے وقت شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بہاول پور اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے موسلادھار بارش سے گندم کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

راجن پور شہر اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

ادھر شمالی وزیرستان اور بنوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی رات گئے بارش ہوئی، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *