[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے محبِ وطن عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ کار نہیں بنیں گے، ملک کو اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء برِصغیر کی تاریخ کا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کے لیے قابلِ فخر ہے، قرار دادِ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کی بنیاد ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمے داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام اپنی صفوں میں مکمل اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *