وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، اس پر قانونی کارروائی کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بیان کو کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جھوٹ، جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کہا تھا کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ہے، یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *