فوٹو: سوشل میڈیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منہ کی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ منہ کی صفائی سے 95 فیصد بیماریوں کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم منہ اور دانتوں کی صفائی کا کثرت سے اہتمام کرتے تھے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، صحیح بخاری میں تقریباً 21 احادیث میں منہ کی صفائی اور مسواک کا ذکر ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دن میں دو مرتبہ مسواک یا برش سے دانتوں کو اچھی طرح صاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپاری اور چھالیہ منہ کے کینسر کا باعث ہیں، ان سے اجتناب کریں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *