[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو نیوکلیئر پروگرام سے جوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ایسٹر پیریز نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہورہے ہیں۔

ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق معاشی استحکام کی بحالی کیلئے ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام اور مالی استحکام لانا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *