[ad_1]
کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر یورپ نعیم چوہدری کے والد کے ایصال ثواب کے لیے ختم شریف میں پیرس کے تمام مکتبہ فکر کی بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔
جامعہ مسجد پیری فیت کے امام حافظ محمد صدیق نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کے ساتھ ساتھ مرحومین کےلیے دعا ختم شریف کے متعلق تفصیلات پر روشنی ڈالی۔
واضح ہو کہ نعیم چوہدری گزشتہ روز ہی پاکستان سے واپس فرانس پہنچ گئے تھے اور انہوں نے والد مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے جامعہ مسجد پیری فیت میں ختم شریف کا اہتمام کیا۔
اس ختم شریف میں بھاری تعداد میں افراد نے شرکت کی اور نعیم چوہدری سے ان کے والد مرحوم کےلیے اظہار تعزیت کی۔
[ad_2]