[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم یار خان سے نوکری کیلئے کراچی آنے والا نوجوان ادریس اسٹریٹ کرمنل کی بھینٹ چڑھ گیا، 21 سال مقتول کی چند ماہ بعد شادی بھی تھی۔

مقتول ادریس کو دوران ڈکیتی نیو کراچی گبول ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران قتل کر ڈالا، رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد ادریس دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر کھانا کھا کر واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار کم عمر ڈکیتوں نے اسے روک لیا۔

ادریس نے موبائل فون نہیں دیا اور اسی چھینا جھپٹی کے دوران موبائل دور جاگرا، ملزمان نے مزاحمت پر ادریس پر گولیاں برسادیں۔

مقتول نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور دو ماہ قبل ہی نوکری کے لیے رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا، جبکہ دوستوں کا کہنا تھا کہ ادریس کی عید پر شادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، مسروقہ موٹر سائیکل سہراب گوٹھ کے قریب سے چھینی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *