[ad_1]
پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کےخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
بھارہ کہو، کھنہ اور ترنول کے تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف وزری پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ذرائع لیگل ٹیم پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے خلاف ان مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
[ad_2]