فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پیشی سے متعلق توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جوڈیشل کمپلکس منتقلی کی تجویز سیشن جج کی جانب سے سامنے آئی تھی۔

توشہ خانہ کیس کی عدالت منتقلی کیلئے سیشن جج نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو چیف کمشنر سے رابطہ کرنے کیلئے کہا تھا۔

سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ عمران خان کی عدالتی پیشی کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے آج ساڑھے 6 بجے خط موصول ہوا، سیشن عدالت کی منتقلی کا دائرہ اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوتا ہے۔

ناصر جاوید رانا نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اپنے اختیارات کا استعمال کرکے سیشن عدالت منتقل کر سکتے ہیں، عدالت منتقلی کیلئے چیف کمشنر سے رابطہ کیا جائے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.