خواجہ سرا شہزادی رائے

پولیس نے خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف خواجہ سرا نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

گلستان جوہر کے علاقے میں رہائش پذیر خواجہ سرا شہزادی رائے کو ایک شخص نے ہراساں کیا تھا۔

ملزم شہزادی رائے کے گھر پہنچا اور تیزاب سے جلانے کی دھمکی بھی دی۔

شہزادی رائے نے فوری طور پر واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اسکیم 33 میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.