انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ مجرموں اور دہشتگردوں کی مخالفت معاشرے نے کرنی ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرم کا پولیس سے مقابلہ اور موازنہ کیا جاتا ہے تو صورتحال مشکل ہو جاتی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر پیش کیا جاتا ہے جیسے شہر میں امن نہیں ہے، ایک سازش کے تحت کراچی کا منفی تاثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو کہا کہ وہ کیمرے لگائیں اس سے پولیس کو بھی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی اب 128 پر ہے۔ نئی دہلی، ڈھاکا، کابل، تہران یہاں تک کہ نیویارک کرائم انڈیکس میں کراچی سے بدتر ہیں۔

آئی جی نے مزید کہا کہ پولیس میں کئی ایسے لوگ ہوں گے جو خراب ہوں گے، تھرڈ پارٹی نئے اہلکار بھرتی کرتی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.