[ad_1]
تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو عدالت جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ صرف 18مارچ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے بلکہ ممکن ہے کہ وہ آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہوجائیں۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، کل عدالت میں پیش ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے پر بات ہوئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر کے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
[ad_2]