[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کرلیا، نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقات کا کہا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی صدارت میں ہوا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب اور ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقات کا کہا جائے گا۔

شاہد خٹک نے کہا کہ ایم ٹی آئیز اور پالیسی بورڈ میں کرپشن کی شکایات تھیں جس پر کابینہ نے ایم ٹی آئیز اور پالیسی بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

 نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ سرکار سے ماہانہ معاوضہ لینے والے سوشل میِڈیا انفلواینسرز سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوئی جو گھر سے بیٹھ کر پی ٹی آئی کے لیے مہم چلاتے ہیں۔

شاہد خٹک کے مطابق اجلاس میں پشاور بیوٹیفکیشن پر 7 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے یہ سوال بھی ہوا جبکہ رمضان میں عوام کو سرکاری آٹے میں بھرپور سبسڈی فراہم کرنے پر کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *