[ad_1]
خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان کے 20 مارچ تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے ایک صفحے پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکلاء یکساں نوعیت کے کیس میں مصروف ہونے پر مقررہ وقت پر پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل عدالتی اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل عدالت پیش ہوئے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے کم وقت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وارنٹ منسوخی کی درخواست پر 20 مارچ کو حتمی دلائل دیےجائیں گے، عدالت نے حکم دیا کہ 20 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ معطل کیے جاتے ہیں۔
[ad_2]