فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسے میں سب سے بڑا دہشتگرد ہوں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  میرے گھر پر چالیس گھنٹے تک حملہ کیا گیا، ہزاروں پولیس، رینجرز والے پہنچ گئے، ایک دفعہ بتائیں کہ میں نے قانون توڑا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ظل شاہ معصوم آدمی تھا اس کے ساتھ ظلم کیا گیا، آئی جی کو شر م نہیں، جھوٹ بولا کہ ظل شاہ حادثے میں مر گیا، ان لوگوں میں ایمانداری ہے نہ قابلیت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ الیکشن نہ ہوجائے اور عمران خان اقتدار میں نہ آجائے، میں تو سمجھا تھا 18 کو میری حفاظتی ضمانت ہے، یہ مجھے جیل میں ڈالنے آئے تھے کیونکہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے، لکھ کر دیتا ہوں کسی ایک کیس میں غیر قانونی بات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ بھگوڑا بیٹھا ہوا ہے کہ پہلے عمران خان کو جیل میں ڈالو پھر آؤں گا، مجھے جیل میں ڈالو، نواز شریف تمہارا وہ استقبال ہوگا کہ تمہارےہوش اُڑ جائیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ ایسے پولیس والے لائے جو جرائم پیشہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں عمران خان کو جیل میں ڈال کر الیکشن کروادو، ان کا پلان ہے عمران خان کو جیل مں ڈالنے سے یہ الیکشن جیت جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایک وفاقی پارٹی ہے جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، 2018 کے الیکشن ٹکٹ کی تقسیم میں بدنیتی بھی تھی، میرا کوئی فیورٹ ہے نہ رشتے دار، میرٹ کے مطابق ٹکٹ دوں گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *