[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اب تو صاف طریقہ سے امریکا کا ایجنٹ ثابت ہوا ہے، زلمے خلیل زاد کا ان کی حمایت میں بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے عمران نیازی نے اپنے دور میں سی پیک بند کروایا، ملک کا اسٹیٹ بینک بھی امریکا کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت اس لیے تباہ کی تاکہ جوہری اثاثوں پر امریکا کو بات چیت کا جواز دے، اگر قوم کو اپنے ایٹمی اثاثے بچانے ہیں تو عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے جوہری اثاثوں پر بھی عمران خان کے وہی خیالات ہیں جو امریکا اور بھارت کے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے اس کی پاداش میں سولی قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی ہمیشہ حفاظت کرتے رہیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب یہ جنگ ملک کی بقا اور حساس اثاثوں کو بچانے کی ہے جو ہم ملک دشمن عناصر سے جیتیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *